لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاتارڑ نے کہاکہ گورنرکل یاکل سے پہلے تقریب حلف برداری کرائیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد حلف لینالازم ہے،ہائی کورٹ کے حکم پرصدر نے عمل درآمد نہیں کرایا،بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنرآئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے
جس کوعدالت نے غلط قرار دیدیا،صدر نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے صدر نہیں عمران خان کے صدر ہیں،انہوں نے کہاکہ آج قانون کابول بالاہواہے آئین کی عزت بحال ہوئی ہے









