لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ آئینی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں اقدام اٹھاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق عزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے متنازعہ الیکشن اپنی رپورٹ اور دیگر امور پر عمران خان کو بریف کیا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد آج شام آئینی ماہرین کا اجلاس بلایا ہے ۔
آئینی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں اقدام اٹھاؤں گا، گورنر پنجاب








