اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ عوامی دبائو کی وجہ سے انہیں یوٹرن لیناپڑا،یہ کہتے رہے کہ کچھ نہیں ہے لیکن پی آئی اے کولکھاگیاخط منظرعام پرآگیا،بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ ان کے عمرہ وفد میں تین مالشیے بھی شامل تھے،پوری حکومت اس وقت قیاس کاشکارہے ،ان توجہ صرف اس بات پرہے کہ کسی حمزہ شہباز کووزیراعلیٰ بنایاجائے ،ملکی مسائل کاواحد صرف الیکشن ہیں،انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ کوئلہ مہنگاہوگیاانہوں نے ان کی خریداری نہیں کی ، ہم 50ارب روپے کوئلے کی خریداری کےلیے دینے جارہے تھے،گیس کالوکل سسٹم پاورپلانٹ پرمنتقل کرناتھاجوانہوں نے نہیں کیا،پی ٹی آئی ڈیزل کا 10سال کاذخیرہ چھوڑ کرگئی تھی ۔
ملک میں جلد الیکشن کرائے جائیں ،فواد چوہدری








