اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےوفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ آج کراچی روانہ ہو گئے ہیں،
وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی،کابینہ نے کراچی یونیورسٹی دھماکے کی مذمت کی،انہوں نے کہاکہ کابینہ نے عاصم احمد کو بطور چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی،پاور ڈویژن سے متعلق کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی،
وزیرداخلہ پورے سندھ کا دورہ کریں گے،انہوں نے کہاکہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوگا،عمران خان اب دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے،انہوں نے اپنے دور میں نیب،ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا ،آپ نے ہم پرکرپشن کے الزامات لگائے 4سال بعد ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا،شہزاد اکبر نیب کو گرفتاری اورکیسز کیلئے ڈائریکشن دیتے تھے،اگر کرپشن یا منی لانڈرنگ ہوئی تھی تو4سال میں وہ ثابت کیوں نہیں ہوئی،عمران خان کو الیکشن نہیں شہبازشریف کی کارکردگی کا خوف ہے









