بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمائمہ ملک کی بھتیجے کیساتھ دلچسپ ویڈیووائرل، خود کو”چلاک پھپھو” قراردیدیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھتیجے، اداکار فیروز خان اور سابقہ بھابی، علیزہ سلطان کے بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بھائی فیروز خان کے بیٹے سلطان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔حمائمہ ملک  اپنے بھتیجے کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور اُنہیں نت نئے الفاظ سکھا رہی ہیں۔ حمائمہ ملک کا اپنی ویڈیو میں بھتیجے کو سکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ” بولو، پھپھو، چلاکو، باتونی، پٹاخو پھپھو جبکہ اُن کا بھتیجا سلطان بھی یہی الفاظ اُن کے پیچھے پیچھے دہرا رہا ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

یاد رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک کے بھائی فیروز خان کی گزشتہ سال اہلیہ، سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق ہو گئی تھی، وہ آج کل اپنے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس لڑ رہے ہیں۔