بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جشن آزادی سپورٹس گالا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالاحیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں پروقار تقریب میں شروع ہوگئی جس میں مرد وخواتین کے دس مختلف مقابلے شامل ہیں، افتتاحی روز کرکٹ، فٹبال، سکواش، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے باضابطہ افتتاح ایڈمنسٹریٹر حیا ت آبادسپورٹس کمپلیکس انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچ شاہ فیصل نے کیا ان کے ہمراہ، سینئر فٹبال کوچ، عبدالشکور، صوبائی جوجتسو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری تحسین اللہ، نعیم جان،سکواش کوچ شکیل،ٹیبل کوچ ابراہیم،کرکٹ کوچ محمد عرفان، کراٹے کوچ جمال سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس اور ڈائریکٹریٹ آف یوتھ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی مناسب سے تقریبات کا آغاز ہوگیا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ کلچر نائٹ اور آتش بازی کا مظاہر ہ بھی شامل ہے، افتتاحی روز سکواش کے مقابلوں میں محمد عرفان نے محمد معاذ کو گیارہ پانچ، گیارہ سات سے شکست دی، دوسرے میچ میں سعد فیاض نے ارسلان آفریدی کو گیارہ چھ اور گیارہ نو سے ہرایا، حامد آفریدی نے ابوبکر کو گیارہ صفر، گیارہ پانچ سے شکست دی جبکہ محمد علیان عبدالرحمان کو گیارہ نو اور گیارہ پانچ سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، فٹبال کے تین مختلف کیٹگریز میں مقابلے منعقد ہوئے جونیئر کیٹگری میں حیات آباد گرین کی ٹیم نے پشاور ریڈ کو تین صفر سے شکست دی، سینئر کیٹگری میں حیات آباد واریئرز نے جمرود ٹائیگرز کو تین دو سے ہرایا، ٹیبل ٹینس خواتین مقابلوں میں مہوش حیات نے بینش کو تین صفر، ستارہ گل نے فریال کو تین دو سے، فاطمہ نے مناحل کو تین صفر سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، کرکٹ کے افتتاحی میچ میں حیات آباد کرکٹ اکیڈمی نے پشاور ریڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈی جی سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود کی خصوصی ہداہت پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی سپورٹس گالا کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹبال، کرکٹ، تائیکوانڈو، جمناسٹک، جو جتسو، سکواش اور انٹر نیشنل تائیکوانڈو کے مقابلوں کا انعقاد کیاجائیگا جس میں نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے علاوی حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے کھلاڑی بھرپور شرکت کرینگے، آزادی سپورٹس گالا 14 اگست تک جاری رہیگی جبکہ 13 اگست رات کوفیملیز کیلئے کلچر نائٹ اور آتش بازی کا شاندار مظاہر کیاجائیگا، سپورٹس گالاتقریبات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں