پشاور(سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی سائیکل ریس مردان کے عادل خان نے جیت لی، اعزاز خان نے دوسری، پشاور کے اسد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ریس میں چارسدہ، نوشہرہ، مردان، مہمند اور خیبرکے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان آرمی کے پیر محمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ناصر مہمند، ٹیکنیکل آفیشل وحیدر الرحمان، خیبر سے نظار احمدریسکیو1122 کے اہلکاروں سمیت دیگراہم یشخصیات موجود تھیں، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نادرن بائے پاس پر معنقدہ 28 کلومیٹر ریس کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف ڈسٹرکٹ سے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں ڈسٹرکٹ مردان کے عادل خان نے پہلی پوزیشن، اعزاز خان نے دوسری اور پشاور کے اسد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں نے انعامات تقسیم کئے
آزادی سائیکل ریس عادل خان نے جیت لی








