پاکستان کی آزادی کے کامیاب 76 سال مکمل ہوگئے، اس جشنِ آزادی کے موقع پر ہرسُو جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ہمارا پیارا ملک پاکستان 1947 میں 14 اگست کو معرض وجود میں آیا۔ اس یادگار اور خاص دن کو پاکستانی ہی نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔
آزادی کے اس دن کو منانے کیلئے ایک خاص تیاری کی جاتی ہے،گھر، گلی کوچوں ، ہر جانب سبز اور سفید پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے، ساتھ ہی پاکستانی عوام کی تیاریاں بھی کسی سے کم نہیں ہوتیں۔
اس دن کو منانے کیلئے اگر شوبز شخصیات کی بات کی جائے تو وہ بھی کسی سے پیچھے نہیں دکھائی دے رہیں، دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ پاکستان سے اظہارِ محبت کرتی یہ شخصیات جس میں شرمیلا فاروقی، عائزہ خان، کنزہ ہاشمی، سارہ علی، ذالے سرحدی، اریبہ حبیب اور دیگر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
خوبصورت تصاویر پر ایک نظر:




















