بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولینڈ کے سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولینڈ کے سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ کے پاکستان میں سفیر میکیج پسارسکی کی جانب سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا گیا ہے جس دوران انہوں نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔