بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں سابق دور میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔تفصیلا ت کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لی۔کس کس شعبہ میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا، ڈیپوٹیشن پر کون آیا، غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی ساری تفصیلات طلب لی، ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف انکوائری کے بعد غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی نے معاملے پر جامع تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔