بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی جانب سے ستائیس رمضان المبارک کی شب دعا کے اہتمام کا معاملہ ، تیاریاں مکمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ستائیس رمضان المبارک کی شب دعا کے اہتمام کیا جارہاہے۔ سابق وزیرا عظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف آج شبِ دعا منائے گی ۔شبِ دعا کے پروگرام کو حتمی شکل دیکر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ مرکزی تقریب چیئرمین سیکرٹریٹ، بنی گالہ میں منعقد ہوگی ۔ عمران خان اور مرکزی قائدین مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے ۔معروف مبلغ و عالمِ دین مولانا طارق جمیل بھی مرکزی تقریب میں شریک خصوصی دعا کروائیں گے ۔شبِ دعا کی مرکزی تقریب پاکستان سمیت دنیا بھر کے پاکستانیوں کیلئے میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی ۔ملک بھر میں تحریک انصاف بڑی سکرینیوں پر شبِ دعا کی تقریب دیکھیں گے اور اجتماعی طور دعا میں شریک ہوں گے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام فاطمہ جناح پارک میں کیا جائے گالاہور میں لبرٹی چوک کے مقام پر بڑی سکرین نصب کی جائے گی،قصور میں مصطفی آباد لیلانی ہنڈا شوروم کے مقام پر سکرین نصب ہو گی،شیخوپورہ میں عائشہ پارک کے قریب ڈیرہ کنور عمران سعید پر سکرین نصب ہو گی،گوجرانوالہ میں 4 مقامات،حویلی میاں جان محمد یوسف،ڈیرہ چوہدری محمد صدیق مہر سیٹلائٹ ٹاون،ڈیرہ لالا اسداللہ پاپا نوشہرہ روڈ اور تحریک انصاف کے چن دا قلعہ پر ضلعی دفتر پر سکرینیں نصب ہونگی،گجرات میں جی ٹی ایس چوک پر تحریک انصاف کے ضلعی دفتر میں سکرین نصب ہو گی،نارووال میں جیسر بائی پاس کے مقام پر سکرین نصب ہو گی،سیالکوٹ میں جناح ہاوٴس میں سکرین نصب ہو گی،ساہیوال میں یادگار پارک میں سکرین نصب ہو گی،پاک پتن میں پرانا ٹاون ہال کے مقام پر سکرین نصب ہو گی،اوکاڑہ میں لائبہ کمرشل کمپلیکس رینالہ خورد کے مقام پر سکرین نصب ہو گی،فیصل آباد میں کوہ نور فلیٹس پارک مدینہ ٹاؤن میں سکرین نصب ہو گی،چینیوٹ میں ضلعی سیکریٹریٹ سیٹلائیٹ ٹاون میں سکرین نصب ہو گی،جھنگ میں کچہری چوک پر سکرین نصب ہو گی،سرگودھا میں حاجی ممتاز احمد کاہلوں پبلک سیکریٹریٹ سٹیڈیم روڈ پر سکرین نصب ہو گی،خوشاب میں تحریک انصاف کے ضلعی دفتر سول لائن جوہر آباد کے مقام پر سکرین نصب ہو گی،جہلم میں تاج مارکی میں سکرین نصب کی جائے گی،چکوال میں بھون چوک پر سکرین نصب کی جائے گی،بھکر،راولپنڈی،ننکانہ صاحب اور اٹک میں بھی سکرینیں نصب کی جائیں گی، عوام کی بڑی تعداد پورے پاکستان میں باہر نکل کر شبِ دعا میں شرکت کرے گی۔