بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سدرہ بتول کے ہاں ننھے مہمان کی ولادت

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سدرہ بتول نے مداحوں کو خفیہ انداز میں بڑی خوشخبری سنا دی۔

اداکارہ سدرہ بتول جو لمحہ بہ لمحہ اپنے سوشل اکاؤنٹ کا سہارا لیتی ہوئی اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کی خبر سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں سدرہ بتول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ  ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پر مبنی ایک ریل شیئرکی ہے جس میں انہیں اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں انہوں نے زچگی کے مرحلے سے گزرتے وقت کی بھی چند تصویر شئیر کی ہیں۔

مختصر ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے 15 اگست کی تاریخ کا زکر کرتے ہوئے ’الحمداللہ’ بھی لکھا جس سے باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس جوڑے نے 15 اگست کو ننھے مہمان کا استقبال کیا ہے۔

تاحال اس جوڑے کے ہاں کس کی ولادت ہوئی ہے ابھی تک اس بات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ویڈیو کے سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سدرہ بتول نے انسٹاگرام پر فیلمی کے ہمراہ چند تصاویر شئیر کیں تھیں جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے حمل کی خبر سے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہےکہ اداکارہ سدرہ بتول  نے 2017  میں  احسن قریشی سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کوخیرباد کہہ دیا تھا۔