بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رمشا اقبال کو بڑا ریلیف، لاہور ہائیکورٹ سے اندراج مقدمہ کا فیصلہ کالعدم

لاہور ہائیکورٹ سے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس عبہر گل نے رمشا اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ رمشا اقبال نے بھوانہ پولیس میں امانت میں خیانت کے درج مقدمہ کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ۔

سماعت کے دوران ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمشا اقبال کے بینک اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں اسی لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔ جسٹس عبہر گل نے استفسار کیا کہ آپ نے کس بنیاد پر رقم جمع کروائی ؟

کیا آپ نے قرض کے طور پر رقم جمع کروائی یا دوستی کے طور پر؟ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رمشا اقبال نے بیرون ملک جانا تھا ۔ بینک اسٹیٹمنٹ کے لیے رقم جمع کروائی گئی ۔ اداکارہ مومنہ اقبال کی ثاقب چدھڑ سے منگنی بھی ہوئی تھی ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے جو رقم بھیجی تھی اس کی کوئی لکھت پڑھت کروائی تھی؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے رقم امانت کے طور پر دی تھی قرض کے طور پر نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوسری جانب رمشا اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ جن پیسوں کی بات کی جا رہی ہے وہ رقم انہوں نے دوہزار بائیس میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکلوا لی تھی ۔ عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور رمشا کی اپیل کو منظور کرلیا۔