پبلشر ہارپرکولنز کےمطابق جیفری آرچر نے اپنے گھر میں آخری سانس لی،پانچ دہائیوں پر محیط ادبی سفر کے دوران ان کی کتابوں کی 30 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔
پبلشر نےجیفری آرچرکو ’’ماسٹر اسٹوری ٹیلر‘‘قراردیتےہوئےکہاکہ انکے قارئین ہمیشہ انکے لیےسب کچھ رہے، جیفری آرچر کی آخری کتاب ’’Adam and Eve‘‘ رواں ہفتےشائع ہونے والی ہے،جو انکے طویل ادبی سفر کی آخری کڑی ہوگی۔
مزید پڑھیں:رمشا اقبال کو بڑا ریلیف، لاہور ہائیکورٹ سے اندراج مقدمہ کا فیصلہ کالعدم
5 دہائیوں پر محیط تحریری کیریئر کے دوران ان کی 30 کروڑ سے زائد کتابیں فروخت ہوئیں،ان کی معروف تصانیف میں’Kane and Abel‘ اور ’Clifton Chronicles‘ شامل ہیں۔ان کے ناولوں میں اکثر انکے آبائی علاقے ویلنگٹن، سمرسیٹ کو بھی پس منظر کے طور پر شامل کیا گیا۔









