بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرملکی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیرملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔

پی ایم ڈی سی نے غیرملکی اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا باضابطہ پبلک نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق غیرملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو ایم ڈی کیٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔نئے فیصلے کے تحت غیرملکی اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان، نوبیل انعام کی اہمیت کیا ہے؟

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ 14 ستمبر کو ہونے والے کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔