بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کااسلام آباد کی طرف دو ملین مارچ کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی دوملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا،ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا، مارچ کی تیاریوں میں تیزی، کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے ۔پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر اتفا ق ہوا،ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کر لی گئیں ، چیئرمین نے ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کے آغاز کی بھی ہدایت دی۔