بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب نے فرح خان کےخلاف تحقیقات کاحکم دےدیا ،ترجمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کےخلاف تحقیقات کاحکم دےدیا۔ترجمان نیب کے مطابق فرح خان کےخلاف اثاثےمنی لانڈرنگ کےذریعےبنانےکاالزام ہے، ڈی جی نیب لاہورکوقانون کےمطابق انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔،ترجمان کے مطابق گزشتہ 3سال میں فرح خان کےاکاؤنٹ میں847ملین جمع ہوئے،تمام رقم ذاتی اکاونٹ میں آتی رہی،فوری نکلوائی بھی جاتی رہی،2018کےبعدسےنامعلوم ذرائع سےاثاثوں میں اضافہ ہوا، فرح خان مسلسل بیرون ملک دورےکرتی رہیں، فرح خان نے9بارامریکا،9مرتبہ یواےای کادورہ کیا۔