بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آن ٹی وی :پاکستان کا پریمیر فیملی انٹرٹینمنٹ چینل

آن ٹی وی پاکستان کا پریمیر فیملی انٹرٹینمنٹ چینل ہے جو دلفریب کہانیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چینل کا موٹو ’رشتوں کی پہچان ـ‘ ہے جو کہ اس چینل پر چلنے والے ڈراموں میں واضح ہے۔ آن ٹی وی پر چلنے والا ہر ڈرامہ منفرد اور دلچسپ پہچان کا حامل ہے۔ آن ٹی وی نے ایک کم عرصے میں مختلف اور جدید ڈراموں کے ساتھ اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔


آن ٹی وی کے مشہور ڈرامہ میں سے ایک ’اب میری باری‘ ہے۔ یہ ڈرامہ اپنی نوعیت کی ایک اہم اور سوشل ایشوز پر مبنی سیریز ہے جس میں خواتین کے حقوق کی آگاہی جیسے اہم موضوع پر قانونی نقطہ نظر سے بات کی گئی ہے۔

اس سیریز کی ہر قسط میں ایک الگ کہانی ہے اور ہر کہانی میں خواتین کے الگ قانونی حقوق پر بات کی گئی ہے۔ اس میں مرکزی کردار ماریہ واسطی ، اور مشال خان نے ادا کیے ہیں اور یہ ڈرامہ معاشرے میں خواتین کے حقوق کی آگاہی کے شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔


اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آن ٹی وی کی ایک اور منفرد پیشکش ’ ہم دوہمارےسو‘ ہے جس میں ہمارے معاشرے میں موجود سوشل ایشوز کو ایک مثبت مزاح کے پہلو میں ناظرین کو پیش کیا گیا ہے۔

ڈرامہ اینجیلن ملک کی پیشکش ہے جس میں ایک جوائنٹ فیملی میں رہنے کے فوائد اور نقصانات دکھائے گئے ہیں۔ طنز و مزاح سے بھرپور یہ ڈرامہ ہمارے معاشرے کے بہت سے ایسے ایشوز پر بات کرتا ہے جس پر بات کرنے سے لوگ آج بھی کتراتے ہیں۔ ڈرامہ کا مرکزی کردار ہاجرہ یامین اور فرقان قریشی نے ادا کیا ہے۔

ڈرامہ ایک لڑکی نور، جو کہ انگلینڈ سے ارسلان سے شادی کر کے پاکستان آئی ہے، کے گرد گھومتا ہے۔ اس ڈرامہ میں بہت خوبصورتی سے مغربی اور مشرقی تہذیب کا فرق، معاشی مشکلات، مالی تنگی، بڑھاپے کی شادی، بڑی عمر میں حاملہ ہونے جیسے حساس سوشل ایشوز پر بات کی گئی ہے۔


اسی کڑی میں’اعتراف‘، بھی آن ٹی وی کی فخریہ پیشکش ہے۔ اس ڈرامہ کی ہر قسط میں ایک نئی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں انسانی رشتوں میں آنے والی خلش اور اتار چڑھائو کو دل چھو دینے والے انداز میں دکھایا گیا ہے۔ ہر قسط ناظرین کو ان کے رشتوں میں موجود تلخیوں پر سوچنے پر مجبور کر دے گی۔ اس ڈرامہ کی ہر کہانی کو ملک کے مایہ ناز رائٹرز نے لکھا ہے اور مشہوراداکاروں نے مختلف کردار نبھائے ہیں۔
پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی منظر نامہ میں، آن ٹی وی کی بھرپور کاوشوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ آن ٹی وی نے ’ادن‘، ’ عشق نہیں آسان‘، ’میری بیٹیاں‘، ’ضدی‘، ’ہونا تھا پیار‘، ’میری ہے کیا خطا‘ جیسے منفرد ڈرامہ ناظرین کے لیے پیش کیے ہیں۔ اور اس سلسلے میں ہم امید کرتے ہیں کہ آن ٹی وی آنے والے وقت میں اور بھی اچھے شوز اور ڈرامہ اپنے ناظرین کو پیش کرے گا۔