اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہاکہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں نگراں وزیراطلاعات نے کہاکہ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں،پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے طلب کی گئی ہیں۔
Gilgit today
آج کا گلگت pic.twitter.com/jZtEGikLF8
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 3, 2023
انہوں نےکہاکہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، محکمہ داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی ہے۔









