کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 230روپے ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں چینی سمیت کھانے پینے کی مختلف چیزو کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،سول سیلرز کا کہنا ہے کہ شہر میں چینی فی کلو 230روپے میں فروخت کی جارہی ہے،آٹے کی سو کلو کی بوری 17ہزار میں فروخت کی جارہی ہے،چنے فی کلو 520روپے، دال چنا 500روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔









