اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت منظورکرلی گئی،عدالت نے ملزمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ۔








