بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف اور شہبازشریف سے ماہ نور چیمہ کی ملاقات،شاندار کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا تحفہ پیش کیا

لندن(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نےملاقات کی ، لیگی قائدین نے 16 سالہ ماہ نور چیمہ کو جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈز حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نوازشریف نے کہا کہ ماہ نور چیمہ پاکستان کی بیٹی اور پاکستانی عوام کا فخر ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت اور بے مثال ذہانت سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ انکا کارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا۔
اس موقع پر ماہ نور چیمہ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور تعلیمی میدان میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈ حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ کو انکی شاندار کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا تحفہ پیش کیا۔
واضح رہے کہ ماہ نور نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 اے اسٹار گریڈ لےکر ریکارڈ قائم کیا ہے۔