بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایوارڈ یافتہ اداکار شبیرمرزا انتقال کرگئے

پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور ایوارڈ یافتہ فنکار شبیر مرزا طویل علالت کے بعد انتقال کرگے۔ شبیر مرزا نے گیسٹ ہاوس ڈرامہ سیریل سے شہرت پائی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق اہلخانہ کے مطابق شبیر مرزا ڈیڑھ ماہ سے شدید بیمار تھےانہیں کینسر کا مرض لاحق ہوگیا تھا جس کاعلاج مقامی اسپتال میں جاری تھا تاہم کینسر انکے جسم میں اس حد تک سرایت کر گیا تھا کہ ان کی سانسیں وفا نہ کر سکی اور انہیں راہ عدم کا مسافر بنا گئی۔
مرحوم شبیر مرزا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد (راولپنڈی )میں ادا کی جائے گی۔
اداکار شبیر مرزا نے ڈرامہ سیریل مکی کھڑوں انگلینڈ، آغوش، چن ماڑا چڑیا میں مرکزی کردار کیےشبیر مرزا نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ہر اداکار کی طرح مرحوم شبیر مرزا کو پہچان گیسٹ ہائوس سے ملی حالانکہ دیکھا جائے تو وہ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر نہیں ہوئے تھے ان کا ثانوی کردار تھا مگر ا نہوں نے اپنے کردار کے ساتھ اس حد تک انصاف کیا کہ وہ لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہوگیا۔