چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں کے درمیان تنازعات سے نمٹنے میں ایک نئی سرد جنگ سے بچنا بے حد اہم ہے۔
بدھ کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان اور چین ،جاپان، جنوبی کوریا کے سالانہ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممالک کے اختلافات اور تنازعات کو مناسب انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں مختلف بلاکس کے درمیان محاز آرائی اور ایک نئی سرد جنگ کی مخالفت کرنا بہت ضروری ہے۔جنوب مشریقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک نے بڑی طاقتوں کے تنازعات میں ملوث ہونے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
ان ممالک کے رہنما اس معاملے پر چینی وزیر اعظم لی چیانگ ، امریکی نائب صدر کملا ہیرس، اور جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور بھارت سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بھی وسیع تر بات چیت کر رہے ہیں تاہم اس اجلاس میں تو امریکی صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ شرکت نہیں کر رہے۔
نئی سرد جنگ سے بچنا بے حد اہم ہے: چینی وزیر اعظم








