کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹیفکیشن جاری
کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کوآئی جی اسلام آباداور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے تعینات کر دیا گیا جس کا اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری، سید علی ناصر رضوی کی جگہ آئی جی اسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ ان کی نئی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر سید خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو مقرر کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر شمسو بی بی قتل کیس، شریک ملزم کی ضمانت منظور
نوٹیفکیشن کے مطابق سید خرم علی کی نئی تقرری کا اطلاق فوری طور پر اور تا حکمِ ثانی ہوگا۔ سید خرم علی کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے۔









