بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی عوام چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا چینی سفارت خانے کا دور،جامعہ کراچی دھماکے کے نتیجے میں چینی باشندوں کی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نےکہاکہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یک جہتی کرتا ہےپاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، پاکستان دشمن کا تعاقب کرے گا،دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان عظیم دوست چین کے ساتھ اپنی سدابہا، لازوال دوستی پر آنچ نہیں آنے دے گا، چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،پاکستانی عوام چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں