بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں خاتون رجسٹرار کا تقرر

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کر دیا  ۔
اتوار کو قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد مختلف تقرریاں کی ہیں۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق جزیلہ اسلم سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرری سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ وہ اس سے قبل اسی عہدے پر قصور اور سیالکوٹ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ آپ پنجاب میں سب سے سینیئر خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں۔
آپ کی تقرری آئین سے ہم آہنگ ہیں جو لازم کرتا ہے کہ عدلیہ انتظامیہ سے الگ ہو، اور آپ سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2015 میں مقرر معیار سے کہیں زیادہ اہلیت اور تجربہ رکھتی ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں کسی خاتون کی بطور رجسٹرار تقرری کی گئی ہے جو قابل تحسین ہے، ایک ملازمت پیشہ خاتون جو تین بچوں کی ماں اور خواتین ججوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔