بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی حکومت نے ہمیشہ کی طرح پاکستانیوں کیلئے کھلے دل کا مظاہرہ کیا،طاہر اشرفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں،ہمارے ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں اور انشاء اللہ نہ ماضی میں کبھی اور نہ آئندہ کبھی ایک دوسرے کو تنہا چھوڑ سکتے ہیں۔ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ سعودی حکومت نے ہمیشہ کی طرح پاکستانیوں کیلئے کھلے دل کا مظاہرہ کیا،ہمارے تمام برادر اسلامی ملک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی طور پر اقتصادی طور پر مضبوط بناناہے، پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، توہین مذہب، توہین ناموس ِرسالت کے قانون کی پاسداری، توہین مذہب، توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہ ہو۔ ہم اس پر چوکیدار ی کریں گےہم یہ کہتے ہیں کہ معیشت، معاشرت او داخلہ و خارجہ اُمورپر میثاقِ پاکستان کریں اور یہ جو بڑھتی ہوئی عدمِ رواداری ہے اور تشدد ہے اس کے خاتمے کیلئے سارے بیٹھیں۔