اسلام آباد(صغیرچودھری) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے جہاں وہ حکومت چین کی دعوت پر کانفرنس آف گلوبل پبلک سکیورٹی کوآپریشن فورم 2023ء میں شرکت کریں گے۔
تین روزہ کانفرنس چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر لیانیونگینگ میں منعقد ہو گی ۔کانفرنس میں 50ممالک کے 400 نمائندگان شرکت کریں گےکانفرنس میں گلوبل پبلک سکیورٹی ایشوز زیر بحث آئیں گےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرین اور سکالرز بھی کانفرنس میں شرکت کریں دورے کے دوران وزیر داخلہ چینی اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےپاکستان اور چین کے درمیان تجارتی، معاشی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پرگفتگو بھی ہو گی۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی چار روزہ دورے پر چین روانہ، کانفرنس آف گلوبل پبلک سکیورٹی کوآپریشن فورم میں شرکت کریں گے








