بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹرز ایف سکس ، ایف سیون اور ایف ایٹ میں ٹریفک جام معمول بن گیا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹرز ایف سکس ، ایف سیون اور ایف ایٹ میں ٹریفک جام معمول بن گیا ، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف سیکٹرز میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایف سکس ، ایف سیون اور ایف ایٹ میں مناسب پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے مراکز میں خریداری کے لئے آنے والے شہری سڑک کنارے گاڑیاں پارک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام پو جاتا ہے اور سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ غیر قانونی پارکنک کے خاتمے اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں اور موقع پر موجود ثریفک اہلکار صرف چالان تھمانے کی حد تک کارروائیوں میں مصروف رہتے ہیں ، شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں