فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔ فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں شہباز امیر علی اعوان کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی پروگرام میں نواز شریف کو لینے جانا حج سے زیادہ معتبر قرار دیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کا استقبال حج سے زیادہ ثواب کا کام ہے۔ رانا ثنا اللہ نے یہ بیان خرم دستگیر اور حمزہ شہباز کی ایما پر دیا ہے۔شہباز امیر علی اعوان کے مطابق تمام افراد توہین حج کے مرتکب ہوئے ہیں۔ان کے مطابق توہین حج کے الفاظ استعمال کرنے پر مسلم امہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ نواز شریف، وزیر اعظم شہبازشریف، رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کی جانب سے الیکشن کمیشن کے حلف نامے سے ختم نبوت کا کالم بھی ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
درخواست گزار نے تمام افراد کے خلاف 295 اے، 295، 296، 297 تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔
توہین حج، وزیراعظم شہباز شریف، رانا ثناءاللہ، مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف درخواست دائر








