اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ کل (پیر) 25 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
فواد چودھری کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیشن کورٹ اور الیکشن کمیشن 2 فورمز پر میرے خلاف ایک ہی الزام میں 2 کارروائیاں چل رہی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایک الزام میں ایک ہی فورم پر کارروائی چل سکتی ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
فواد چودھری کی طرف سے 20 جون کو دائر کی گئی درخواست پر 7 جولائی کو فیصلہ محفوظ ہوا تھا، جو پیر 25 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا








