نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں اقلیتوں خا ص طور پر مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے جہاں آئے روز مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیوز اور خبریں آئے دن سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بچے اور نوجوان خواتین کو سر عام تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ویڈیو بنانے والی خاتون کہ رہی ہیں کہ ‘یہ دیکھو مسلمانوں کو مارنے کے لیے آرہے ہیں یہ لوگ میں ویڈیو بنا رہی ہوں۔’ ویڈیو میں خاتون مزید کہتی ہیں کہ ‘مسلمانوں کو مت مارو مسلمانوں کو جھنڈے لگانے دو۔’
بھارتی کالم نگار اشوک سوین نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہندوستان کے شہر اندور میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنی گلی کو سجانے پر ہندو نوجوان مسلمان خواتین پر وحشیانہ حملہ کر رہے ہیں۔ مودی کے ہندوستان میں مسلمان اب اپنے تہوار بھی نہیں منا سکتے!
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہندو بالادستی، یا بالادستی کی کوئی بھی شکل، پنجرے میں قید رہنے والے پرندوں کی طرح ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اڑنا ایک بیماری ہے ان کا ماننا ہے کہ مختلف ثقافتوں کو اپنانا ایک بیماری ہے۔ آئیے ہم ایک ایسا معاشرہ بنانے کی کوشش کریں جہاں ہر فرد بغیر کسی خوف کےزندگی جی سکے۔
صارف نے مزید لکھا مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہب یا تہواروں کو امن سے منانے کے حق سے محروم کر دینا مایوس کن ہے۔ ہمیں کسی بھی قسم کی مذہبی بالادستی یا امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔
گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں موجود تشدد کرنے والے نوجوان انتہائی کم عمر ہیں ، اتنی سی عمر میں ایسی ذہن سازی انتہائی خطرے کی علامت ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا لوگوں کو زندگی جینے دیں۔








