اسلام آباد(اصغر چوہدری)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی حلقہ بندیوں میں بلوچستان پھر نظر انداز، پنجاب کی آباد ی کا 12واں حصہ ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کی نشست کا کوٹہ پنجاب سے تقریبا 25ہزار سے زائد کا رکھا گیا ۔
بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی حلقہ بندیوں کے مطابق بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد16رئیگی جہاں کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے اور قومی اسمبلی کی نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 30 ہزار 900 رکھا گیا ہے دوسری جانب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ہے جہاں قومی اسمبلی کی نشستیں 141 ہیں اور پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 5 ہزار 595 رکھا گیا ہے ،واضح رہے کہ پنجاب کی نسبت بلوچستان کے حلقہ جات انتہائی مشکل اور وسیع ترین رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں ،بلوچستان کے ایک حلقے میں متعدد اضلاع آتے ہیں جبکہ حلقے کا فاصلہ بھی سینکڑوں کلو میٹر پر محیط ہے ،قیاس کیا جا رہا تھا کہ بلوچستان کی نشستوںمیں اضافہ ہوگا تاہم حیرت انگیز طور پر بلوچستان کے لیئے فی نشست جو کوٹہ رکھا گیا ہے وہ بھی پنجاب سے تقریبا 25ہزار زیادہ آبادی کا رکھا گیا ہے ۔
عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری،بلوچستان پھر نظر انداز








