بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جمہوری طور پرمنتخب حکومت کوہٹاکرآپ کوکیالگتاہے کہ آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا ہے؟عمران خان کابائیڈن انتظامیہ سے سوال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی دفاعی تجزیہ کارکی ویڈیوسامنے آنےکے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے ،پیرکواپنے ٹوئٹرپیغام میں عمران خان نےبائیڈن انتظامیہ سے سوال کرتےہوئےکہاکہ 220 ملین سے زیادہ آبادی والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم لانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کی سازش میں ملوث ہو کر، کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم یا بڑھایا ہے؟