بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو سزا کے بجائے الیکشن لڑنے دیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، رانا ثناللہ

 

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نو مئی کے مجرموں کو سزا کے بجائےالیکشن لڑنے دیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سانحہ نو مئی کے حوالے سے راناثنااللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے جرم کیا ہے وہ حساب بھی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو 9 مئی کو ہمارے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ الیکشن لڑنا ہے معاف کردیا جائے دنیا میں ایسا قانون نہیں ہے۔

قائد ن لیگ کی وطن واپسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لارہے ہیں، ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے اور وہ پاکستان کی خدمت ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف مینار پاکستان پر قوم سے خطاب کریں گے، نوازشریف کے بتائے گئے راستے پر چل کر ملک بحران سے نکلے گا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تکبر کا شکار ہوئے ہیں، اب کہا جارہا ہے الیکشن میں حصہ نہ لینے دیا تو زیادتی ہوگی۔