بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی عام انتخابات میں نوجوانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہوگی،بلاول بھٹو

کراچی(ممتاز نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی رہنما سید خورشید شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں نام نہاد مقبولیت کی دعوے دار حریف سیاسی جماعت کو عبرت ناک شکست دی،
پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پورے صوبے سے کلین سوئپ کیا،
پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کی طاقت سے وقت کی ظالم حکومت کو جمہوری ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اقتدار سے باہر کیا،
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو وقت کی ظالم حکومت کے خلاف اکھٹا کیا، پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات میں اس ملک کے نوجوانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہوگی، پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سندھ کے شعبہ صحت میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی انشاء اللہ اقتدار میں آکر سندھ کے مثالی عوامی ترقیاتی منصوبوں کی طرز پر پورے ملک میں پراجیکٹس شروع کرے گی۔