بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت ہوگا،میا ں منیر ہانس

لاہور( ممتازنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت ہوگا، عام انتخابات جلد کرائے جائیں، سب کو پتہ چل جائے گا عوام میں کون مقبول ہے۔
اپنے ایک بیان میں میاں منیر ہانس نے کہا کہ جعلی سروے کے ذریعے مقبولیت کا پیمانہ جاری کرنا دھوکہ دہی اور فراڈ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔نوجوان عوامی لیڈر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی روٹی، کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات جیت کر نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرے گی کیونکہ روزگار ملے گا تو روٹی بھی ملے گی، کپڑا بھی ملے گا اور مکان بھی بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات جلد کرائے جائیں، سب کو پتہ چل جائے گا عوام میں کون مقبول ہے اور عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کس کو اقتدار میں لاتے ہیں۔