بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پوری قوم کو نواز شریف کا ویلکم کرنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان

ساہیوال (ممتازنیوز)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو نواز شریف کا ویلکم کرنا چاہیے، انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے کا جو کہا جا رہا ہے اس میں خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے۔
ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ساڑھے تین سال الیکشن کے لئے ہی جدوجہد کی ہے، کسی نے بھی میرے کہنے سے نااہل نہیں ہونا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مسائل ابھی عدالت میں ہیں، جو بھی ملک میں اس وقت صورتحال ہے اسکی ذمہ دار تحریک انصاف اور اسکے چیئرمین خود ہیں۔

نگراں حکومت سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں نگراں حکومت والا فلسفہ ہی غلط ہے، میں نگراں حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا اس میں نگراں کوئی اور ہوتا ہے۔

ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق جے یو آئی کے سربراہ نے کہا موجودہ دہشت گردی سے دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک نہیں۔