اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور ہوگا، نگراں وزیراعظم اپنے غیر ملکی دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےآج کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا








