لاہور(ممتازنیوز) ن لیگ کی قائد اور چیف آرگنائزروسنیئر نائب صدر مریم نواز شریف سے چوہدری تنویر خان ،بیرسٹر دانیال چوہدری اور مسلم لیگی رہنما شوکت بھٹی کے ہمراہ ملاقات کی۔ انہوں نے چوہدری تنویر خان کی خدمات اور قائد کے پرانے ساتھی ہونے کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر وپرانے مسلم لیگی رہنما چوہدری تنویر خان میاں محمد نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں وہاڑی شہر سے کواڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے اور مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے چوہدری تنویر خان ایک پرانے مسلم لیگی ہونے کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں جس وجہ سے پارٹی نے ان پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری ان کو سونپی ہے۔ اور میاں محمد نواز شریف کی واپسی آمد کے سلسلے میں چوہدری تنویر خان نے کہا راولپنڈی شہر سمیت وہاڑی میں اس ذمہ داری کو جہاں چیلج کے طور پر قبول کیا انہوں نے کہا میں اپنے قائد اور اپنے بھائی محمد نواز شریف کی واپسی پر پنجاب سمیت وہاڑی اور راولپنڈی شہر سے ایک فقیدالمثال استقبال کی تیاریوں کی جارہی ہیں وہی یہ استقبال میاں محمد نواز کی واپسی پر ایک تاریخ استقبال کیا جائے ۔اور عوام کیا جم غفیر قائد کیلئے استقبال کیلئے گھر سے باہر نکلے گا اس کی وجہ قائد میاں نواز شریف موجودہ وقت میں پاکستان کے معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مریم نواز سے چوہدری تنویر خان ،بیرسٹر دانیال چوہدری اور شوکت بھٹی کی ملاقات








