لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے اتحادایئرویز کی ٹکٹ بک کرا لی ہے،سابق وزیراعظم کیساتھ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیر ان بھی ہوں گے،نواز شریف کے ساتھ محمد وقار،ڈاکٹر عدنان ،میاں ناصر جنجوعہ ،سینیٹر عرفان صدیقی کی بھی ٹکٹ بک کرائی گئی ہیں۔
اسی پرواز کی اکانومی کلاس سے متعدد لیگی رہنما ؤں نے سیٹیں بک کروائی ہیں،پاکستان سے بھی لیگی رہنماؤں کی ایک بڑی تعدادابوظہبی ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم کے استقبال کیلئے پہنچے گی۔








