بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شریعت کورٹ نے فیملی کورٹس ایکٹ 1964کیخلاف نظرثانی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریعت کورٹ نے فیملی کورٹس ایکٹ 1964کیخلاف نظرثانی درخواست خارج کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیملی کورٹس ایکٹ 1964کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،

چیف جسٹس شریعت کورٹ نے کہاکہ شریعت کورٹ فیملی ایکٹ 1964سے متعلق ایک فیصلہ دے چکی ہے،شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف شریعت اپیلٹ بنچ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے ،بہتر ہے آپ شریعت اپیلٹ بنچ سپریم کورٹ میں رجوع کریں،جسٹس سید محمد انور نے کہاکہ نظرثانی کا اختیار سماعت محدود ہوتا ہے،علم کسی کی میراث نہیں،جسٹس سید انور نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کسی وکیل سے مشورہ کرلیں بہتر ہے،شریعت کورٹ نے کہاکہ درخواست گزار مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہے،شریعت کورٹ نے نظرثانی درخواست خارج کردی ۔