اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے معروف مصنف ڈاکٹر فاروق عادل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتاب کی تقریب رونمائی پر ڈاکٹر فاروق عادل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کتاب میں ملکی تاریخ سے متعلق پہلوﺅں پر روشنی ڈالی گئی ہے،جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ نقصان اٹھاتی ہیں،
پیر کوکتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ ذمہ دارانہ صحافت کا تعین ضروری ہے،ہم الیکشن کے مرحلے میں جا رہے ہیں،ملک کو ہر شعبے میں آگے لے جانے کی ضرورت ہے،ایسی تقاریب ملک کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوتی ہیں،ملک کو تباہی نہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا









