بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ن لیگ سندھ میں اختلافات

کراچی:سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی مسلم لیگ (ن) سندھ میں اختلافات سامنے آگئے، پارٹی کے مرکزی رہنما محمد زبیر اور مرزا اشتیاق بیگ 2 روز سے ہونے والے اجلاس سے غائب ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر ن لیگ سندھ میں ناراضگیاں پیدا ہوگئیں،(ن)لیگ سندھ استقبالیہ کمیٹیوں پر رہنماؤں میں اختلاف سامنے آنے لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر اور مرزا اشتیاق بیگ ناراض ہوگئے جبکہ دونوں رہنماؤں کو منانے کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں۔

دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ شب دونوں رہنماؤں کو منانے کے لیے بشیر میمن اور دیگر رہنما ان کے گھر گئے تاہم دونوں نے استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔
ن لیگی رہنما محمد زبیر اور اشتیاق بیگ آج دوسرے روز بھی اجلاس میں شریک نہیں آئے ، گزشتہ روز کا اجلاس ان کو منا کر لانے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا لیکن دونوں رہنماؤں نے آج کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی تھی۔