بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں جنگ شدت اختیار کرگئی، اسرائیل کا لبنان پر حملہ

  تل ابیب: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ شدت اختیار کرگئی ، اسرائیلی فوج نے لبنان پر بھی حملہ کردیا ۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے ہیلی کاپٹر گن شپ کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے والے لبنانی جنگجوؤں پر بھی حملہ کیا ہے۔

جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری افواج (UNIFIL) نے کہا کہ جنوب مغربی لبنان میں البوستان کے قریب دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

اقوام متحدہ کی افواج کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یونی فل کے سربراہ اور فورس کمانڈر میجر جنرل لازارو ملوث فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ساتھ ہی UNIFIL کے رابطہ کاری کے طریقہ کار کو مزید بڑھانے اور جانی نقصان کو روکنے کے لیے استعمال کریں’۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلح دراندازوں کے لبنان سے ملک میں داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد لبنان اسرائیل سرحد ایک ”فعال سرحد“ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات مل رہی ہیں جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل میں گولے داغے گئے ہیں اور اسرائیل جواب دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک انتہائی کشیدہ صورتحال ہے اور اسرائیلی فوج پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے، یہ اسرائیل کیلئے پیغام ہے کہ اگر غزہ کے خلاف مہم جاری رکھتے ہیں، تو دوسرے محاذوں سے دباؤ کا سامنا کرنے کی توقع رکھیں۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے، جبکہ حماس کے حملوں میں 800 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 29 سو افراد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ حماس کے حملوں میں 2506 اسرائیلی زخمی ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے