بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

علیحدگی پسند سکھ تنظیم کی بھارت کو حماس طرز کے حملے کی دھمکی

علیحدگی پسند سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کو حماس طرز کے حملے کی دھمکی دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گروپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دے رہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو میں مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ سے سبق سیکھیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہندوستان میں بھی ایسا ہی ردعمل سامنے آئے۔
گرپتونت سنگھ پنوں امریکہ میں قائم کی گئی ”سکھس فار جسٹس“ (SFJ) تنظیم کے سربراہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’پنجاب سے فلسطین تک غیر قانونی قبضے کے تحت لوگ ردعمل ظاہر کرتے ہیں، نتیجتاً تشدد ہی تشدد کو جنم دیتا ہے۔‘
پنوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے پنجاب پر قبضہ جاری رکھا تو ردعمل ہو گا اور اس کے ذمہ دار بھارت اور وزیر اعظم مودی ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایف جے بیلٹ اور ووٹ پر یقین رکھتی ہے اور دعویٰ کیا کہ پنجاب کی آزادی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کیمرے کی طرف ہاتھ سے بندوق کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہندوستان، انتخاب تمہارا ہے۔ بیلٹ یا بُلٹ (گولی)‘۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے