بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

عرب لیگ اجلاس: اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر ہونے والے  عرب لیگ کے اجلاس میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سےفوری کارروائی کا مطالبہ  کیا گیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر عرب لیگ  کےاجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دوران اجلاس  عرب وزرائےخارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال کاجائزہ لیا اور  اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے لیےعالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جنگ جاری رہنےکی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا عالمی برادری جنگ بند کرانے اور خطےکو خطرے سے بچانےکے لیے فوری اقدامات کرے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور  انسانی امدادکی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا کہ جنگ اور جارحیت بندکی جائے اور غزہ پٹی کےشہریوں کوبنیادی ضروریات فوری فراہم کی جائیں۔

15 رکنی سلامتی کونسل کا اجلاس اور اراکین کے شدید اختلافات

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اسرائیل فلسطین تنازع پراجلاس آج ہوگا، اس سے قبل  15 رکنی سلامتی کونسل کا اتوار کو بندکمرے میں اجلاس ہوا تھا جس دوران اراکین کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے