بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

یورپی یونین نے حماس حملے میں اسرائیلی تباہی چھپانے کیلئے میٹا پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا

یورپی یونین نے حماس کے اسرائیل پر تباہ کن حملے کے بعد اسرائیلی تباہی چھپانے کے لیے میٹا پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے بانی کو قانون کے مطابق جواب دینے کیلئے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر اسرائیل پر حماس کے حملے کے حوالے سے غلط معلومات دکھائی گئی ہیں جس میں بڑی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

میٹا کے ترجمان نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد فوری طور پر ایک خصوصی آپریشن سینٹر قائم کیا جس میں عبرانی اور عربی بولنے والے شامل ہیں تاکہ اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر  نگرانی رکھتے ہوئے اس کا جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں پلیٹ فارمز کو محفوظ رکھنے کے لیے 24 گھنٹے کام کررہی ہیں جو ہماری پالیسیوں یا مقامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مواد پر کارروائی کررہی ہیں جب کہ اس حوالے سے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے بھی کام کیا جارہاہے۔

اس کے علاوہ یورپی یونین نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر بھی اس حوالے سے دباؤ ڈالا ہے جس کے بعد حماس نے منسلک تمام اکاؤنٹس ختم کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے