بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسرائیل جنگ سے یوکرین کو امریکی امداد رکنے کا خدشہ ہے، وائٹ ہاؤس

 

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ یوکرین اور اسرائیل دونوں کی حمایت میں اس کے ’پاؤں چادر سے باہر نکل رہے ہیں۔ امریکی ریپبلکن قانون سازوں نے متنبہ کیا ہے کہ وہ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے بحران زدہ ممالک کے لیے فوجی امداد کے لیے کسی بھی فنڈنگ کی درخواست پر احتجاج کریں گے ۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں فی الحال ہم حمایت جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن ہمارے پاؤں چادر سے باہر نکل رہے ہیں۔
یوکرین اور اسرائیل کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ایوان کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے جاری لڑائی کے بارے میں روزانہ کی بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے پاس مستقبل قریب میں اسرائیل اور یوکرین دونوں کی مدد کرنے کیلئے ذرائع ہیں۔ ’لیکن جب آپ رسی کے اختتام پر ہوں تو طویل مدتی مدد کی کوشش نہیں کرنا چاہتے۔ ’اور یوکرین کی فنڈنگ پر ہم رسی کے اختتام کے قریب آ رہے ہیں۔ میرا مطلب ہے، آج ہم نے 200 ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے اور ہم اس امداد کو جب تک ہم کر سکتے ہیں جاری رکھیں گے، لیکن یہ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ”تنگی کے احساس“ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مستقبل قریب میں کسی مخصوص تاریخ نہیں رکھی جاسکتی، کیونکہ اس کا انحصار یوکرین کے اخراجات کی شرح اور دوبارہ امداد دینے کی صلاحیت پر ہے۔
دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کو بھرپور مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو یقین دلایا ہے کہ انہیں ہر قسم کی انسانی، مالی اور لاجسٹک مدد فرام کی جائے گی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے